ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 مئی 2026): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔

سولر پینل کی نئی ویلیو ایشن رولنگ نافذ کر دی گئی جس کے مطابق ٹیئرون کی کسٹمز ویلیو 0.105 ڈالر جبکہ نان ٹیئرون کی ویلیو 0.095 ڈالر فی واٹ مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے پر فیصلہ کیا گیا۔ ایف بی آر نے پرانی ویلیو ایشن رولنگ 2012/2025 واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنے لوگ سولر استعمال کرتے ہیں؟

نئی ویلیو ایشن رولنگ میں جِنکو، لونگی، ٹرینا اور جے اے سولر ٹیئرون فہرست میں شامل ہیں، ایس کے ڈی حالت میں درآمد شدہ سولر پینل پر 12.5 فیصد کم ویلیو لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ انوائس ویلیو پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ سولر پینل کی درآمد پر نئی کسٹمز پالیسی عالمی قیمتوں کے مطابق مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں