تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے دباؤ میں آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے آرمی ریلیف کیمپ  اور ضلع ادھم پور میں تعینات ہونے والے 25 سالہ فوجی سپاہی پرنس کمار نے سرکاری پستول سے خود کو جمعے کے روز گولی ماری۔رپورٹ کے مطابق مقتول بھارت کے علاقے ہوشیار پور کا رہائشی تھا۔

رپورٹ کے مطابق پرنس کمار 112 کے ساتھ رحمبل کے علاقے میں واقع چنار کیمپ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اُس نے سرکاری رائفل کو لوڈ کر کے کنپٹی پر رکھا اور فائر کردیا۔

ضلع ادھم پور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے کے مطابق فائرنگ کی آواز سُن کر اُس کے ساتھ بھاگ کر آئے اور پرنس کو اسپتال منتقل کیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پولیس نے خودکشی کے واقعے کا مقدمہ دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشیاں، تعداد 426 ہوگئی

فوجی اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اہلکار خودکشی سے قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے گزشتہ برس اگست میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا جس کے بعد وادی میں اضافی فوج تعینات کی گئی اور اب بھی وہاں پر 8 لاکھ کے قریب فوجی تعینات ہیں۔ آرٹیکل کے خاتمے کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش، جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ 80 لاکھ کشمیری مسلسل گھروں میں محصور ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2007سے 28 ستمبر2019 تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 426 تک پہنچ گئی۔ قبل ازیں ستمبر 2019 میں‌ ایک جبکہ 31 مارچ 2019 کو چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -