تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اندھے قتل کا معمہ حل، سگا بھائی ہی قاتل نکلا

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں گزشتہ دنوں غیر طبعی طور پر ہلاک ہونے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معہ پولیس نے حل کرلیا، بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ دنوں باغبان پورہ کے علاقے میں نوجوان سعید کی غیر طبعی موت کا معمہ حل کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعید کو قتل کیا گیا اور قتل کرنے والا کوئی اور نہیں مقتول کا سگا بھائی تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن پولیس کینٹ کے مطابق گزشتہ دنوں غیر فطری موت کا شکار نوجوان سعید کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور پھر گودام میں بند کرکے آگ لگائی گئی اور اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی۔

ملزم نے دوست کی مدد سے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اس کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔

پولیس کے مطابق جائیداد کے لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کیا۔ پولیس نے قتل کرنے والے ملزم کو دوست سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -