جھیل پارک سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، قتل میں ملوث خواجہ سرا گرفتار Karachi Body
The news is by your side.

Advertisement

جھیل پارک سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، خواجہ سرا گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے طارق روڈ میں واقع جھیل پارک میں سوٹ کیس سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، مقتول نوجوان کی شناخت راشد کے نام سے ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کے بعد شروع ہونے والی تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، مقتول کو خواجہ سرا نے قتل کیا جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث خواجہ سراؤں شہزاد عرف ازنا اور طلحہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان نے نوجوان کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا اور قتل کر کے نعش سوٹ کیس میں بند کر کے جھیل پارک کے قریب پھینک دی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں جھیل پارک میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی تھی، سوٹ کیس کو جب کھولا گیا تو اُس میں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں