کراچی: سولجربازار، ڈولی کھاتہ اور سپارہ والا کمپاؤنڈ میں 5 ماہ سے گیس کی بندش کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سحرو افطار میں گیس کی بندش سے کراچی کے متعدد علاقوں میں شہریوں کو کافی مشکلات ہیں۔ تاہم سولجربازار، ڈولی کھاتہ اور سپارہ والا کمپاؤنڈ میں مہینوں سے بند گیس بحال کردی گئی ہے۔
ایم کیوایم کے رکن اسمبلی فیصل رفیق سوئی گیس کے عملے کو لےکر مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں رکن اسمبلی نے اپنی نگرانی میں متاثرہ لائن کی تبدیلی کا کام شروع کرایا۔
سوئی گیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ علاقے میں کھدائی کرکے 4 انچ کی نئی گیس لائن ڈالی جارہی ہے۔
رکن اسمبلی فیصل رفیق کا کہنا تھا کہ لائن کی تبدیلی سےمتاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔