جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرکے جہاز چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرنے کے بعد بنگلہ دیشی کارگو جہاز عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 بوریوں میں بھری 5 ملین ڈالرز تاوان کی رقم کو ہوائی جہاز کے ذریعے کارگو جہاز پر گرایا گیا۔

صومالی قزاقوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

- Advertisement -

صومالی قزاقوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا، جہاز مارچ میں موزمبیق سے یو اے ای کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

شپنگ کمپنی کے سی ای او نے کارگو جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے۔

اسرائیل کا نصیرات کیمپ پر حملہ، 40 سے زائد فلسطینی شہید

شپنگ کمپنی کے سی ای او کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہونے کی فوٹیج فراہم کی گئی اور تاوان ملنے کے بعد اتوار کی صبح تقریباً 65 قزاق 9 کشتیوں پر سوار ہو کر جہاز سے روانہ ہوگئے اور جہاز کو اپنی منزل کی جانب جانے دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں