The news is by your side.

Advertisement

صومالیہ کا کینیا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ

موغادیشو / نیروبی: صومایہ اور کینیا کے درمیان شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد صومالیہ نے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالیہ نے کینیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیروبی میں تعینات اپنا سفیر واپس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیا ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے جس کا ہم نے متعدد بار احتجاج بھی کیا مگر کوئی کینیا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا جس کے بعد ہم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صومالیہ نے ایک ہفتے قبل احتجاجاً کینیا کے سفیر لوکاس ٹمبو کو ملک سے بے دخل کیا ، اب کینیا پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے موغادیشو حکومت نے اپنا سفیر بلا کر سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

صومالیہ نے آئی جی اے ڈی میں بھی اس معاملے کو اٹھانے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے تاکہ بیس دسمبر کو ہونے والے ورچوئل سمٹ میں کینیا کے ساتھ جاری تنازع کو بھی اجاگر کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صومالین حکومت نے گھانا سے بھی تعلقات ختم کیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں