تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی کامیاب حکمت عملی، صومایہ کے وزیر اعظم کی چھٹی

موغادیشو: حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین  نے صومالیہ کے وزیراعظم حسن علی خیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنا کر انہیں گھر بھیج دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم اور صدر کے درمیان اختیارات کی جنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے حسن علی خیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کے خلاف جب پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو 170 اراکین نے حسن علی خیر کی مخالفت جبکہ صرف 8 اسمبلی اراکین نے تحریک کی مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم حسن علی خیر کی اگلے برس فروری میں مدت پوری ہونی تھی اور پھر انتخابات ہوکر نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جاتا۔

حسن علی خیر مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کے حامی تھے جبکہ صومالیہ کے صدر محمد عبدالہیٰ محمد انتخابات کو ملتوی کرنے کے حق میں تھے۔

دونوں سربراہان کے درمیان انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اختلافات رواں سال کے آغاز پر شروع ہوئے جو بہت زیادہ شدت اختیار کرگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سرد جنگ کا آغاز کردیا تھا۔

صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم مہدی محمد غولید کو قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے تاکہ حکومت کے منصوبوں کو جاری رکھا جائے۔

صومالین صدر کے حامی وزیراعظم پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد مرسل شیخ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘حکومت وعدے کے مطابق ایک شہری ایک ووٹ کی تیاری کے لیے واضح منصوبہ بنانے میں ناکام ہوگئی تھی’۔

Comments

- Advertisement -