بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستانی مغویوں کی رہائی؟ اے آر وائی نیوز بحری قزاقوں کا بڑا مطالبہ سامنے لے آیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (7 مئی 2026): بحری جہاز پر پاکستانیوں کو یرغمال بنانے والے صومالی قزاقوں نے کیا مطالبہ کیا ہے اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔

صومالیہ کے بحری قزاقوں کے ہاتھوں اونر 25 جہاز پر یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سماجی تنظیم کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں انسانی حقوق کی رہنما شاہین برنی سے صومالی قزاقوں کی گفتگو ہوئی، جس کو اے آر وائی نیوز منظر عام پر لے آیا

صومالی قزاقوں نے انسانی حقوق کی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر صورتحال خراب ہے، عملے کو دن بھر میں صرف ایک وقت کھانا دیتے ہیں۔

قزاقوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت رابطے میں نہیں ہے، ان سے کہو پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جلد بات چیت شروع کریں۔

اس موقع پر مغوی پاکستانیوں کی بھی اپنے اہل خانہ سے گفتگو کرائی گئی۔

 

اس سے قبل قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی مغویوں کی رہائی کے معاملے پر حکومت کی عدم توجہی کے باعث متاثرہ فیملیز نے سماجی تنظیم انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد انصار برنی نے بحری جہاز اور عملے کی با حفاظت واپسی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اونر 25 نامی جہاز پر 6 مسلح صومالی بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کر کے جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا، اس پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں۔

شپنگ ذرائع کے مطابق اس آئل ٹینکر پر مجموعی طور پر 36 ارکان سوار ہیں، جن میں 11 پاکستانی اور 25 سری لنکن و دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ کپتان انڈونیشی بتایا جا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں