تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر، ڈیڑھ ارب صارفین نشانے پر

برلن: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین آئی فون کے ڈیڑھ ارب صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی ’ٹیک نیشے‘ کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بنانے والے آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین ہوشیار! ہیکرز ایک بار پھر سرگرم

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ فیچر میں خامی کی وجہ سے ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی مدد سے وہ آئی فون سمیت ایپل کے لیب ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے جہاں اس خامی کی نشاندہی کی وہیں صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا راستہ بھی بتایا۔ سائبر ماہرین نے صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لیے ’پرائیوٹ ڈراپ‘ استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کے پاکستانی صارفین کے لیے الرٹ جاری

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی صارفین ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -