وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ اپنی کرپشن بچانےکیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں انہوں نے سندھ پولیس میں کچھ بھرتیاں ایسی کی جوکرمنل ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کسی مجرم کوواپس لانے کیلئے اس ملک کیساتھ معاہدہ ضروری ہوتاہے ، حکمرانوں کو معلوم تھا کہ ان کا آخری ٹھکانہ پاکستان نہیں اس لیے انھوں مجرمان کی حوالگی کے معاہدے نہیں کیے، ملزمان کی حوالگی کیلئےقانون سازی میں پارلیمانی اکثریت کی ضرورت ہے آئندہ اگر اکثریت ملتی ہے تو یہ قانون سازی کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت اتنی نہیں کہ بل پاس کرلیں، بل پاس کرنےمیں اپوزیشن کاتعاون درکارہوتاہے، اپوزیشن سےتوتعاون کی امیدنہیں انشااللہ جب ہماری اگلی حکومت آئےگی تواکثریت سےہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آپ آئیں گناہوں کی معافی مانگیں اورتعاون کریں، مہنگائی سےجوتکلیف عوام کوپہنچ رہی ہےہمیں پورااحساس ہے، ہم اس مہنگائی کاحل نکال کررہیں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کےپاس اتناوقت نہیں کہ شہبازشریف کےکھانے،دوائیوں کاسوچیں، نیب کورٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔