تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترکی میں کچھ عناصر’داعش ‘ کی مالی مدد کررہےہیں، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی وزیردفاع کا کہناہےکہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش کی مالی مدد میں مصروف ہیں، امید ہےترک حکومت ایسے عناصرپرقابوپانے میں کامیاب ہوجائےگی۔

اسرائیلی وزیردفاع موشے یالون کاکہناہے کہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش سےتیل خریدرہے ہیں۔

ان کا مزیدکہناہے کہ ایسے عوامل ترکی اوراسرائیل میں حالات کی بہتری میں حائل ہیں۔ موشے یالون کا کہناتھاکہ داعش کی معاشی شہ رگ پرقدغن لگانے کافیصلہ ترک حکومت کوکرناہے۔

موشے یالون نےالزام عائد کیا کہ شدت پسند ترکی کے راستے یورپ اورمشرق وسطیٰ میں سفرکرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع نےامیدظاہرکی کہ ترک حکومت داعش کےراستےکو روکنےمیں کامیاب ہوجائےگی

۔دوسری جانب امریکہ ترک حکومت اورصدرطیب اردگان پرداعش کی معاونت کے روسی الزامات کوجھوٹ کاپلندہ قراردےچکاہے۔

Comments

- Advertisement -