تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بڑھتی عمر کے ساتھ کن غذاؤں سے پرہیز ضروری ہوتا ہے؟

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم میں کئی تبدیلیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں ایسے میں آپ اپنی خوراک کی مدد سے ان تبدیلیوں کو مقابلہ کرسکتے ہیں۔

تیس کے بعد آپ کے جسم میں کئی تبدیلیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں جس کے بعد آپ کے لیے پہلے کی طرح فٹ رہنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ 30 سال کے بعد آپ اپنی خوراک اور طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اینٹی بائیوٹک ادویات کی شدید قلت، یورپی یونین سے اہم مطالبہ

آج ہم آپ کو ان غذاؤں سے متعلق بتارہے ہیں جو بڑھتی عمر میں آپ کو مزید مضبوط بناتی ہے کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن سے آپ خود کو دور رکھیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، چند اہم درج زیل ہیں۔

ڈبہ بند سوپ

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ پانچ گرام سے زائد نمک کا استعمال کسی شخص کے لئے بھی خطرناک ہوسکتا ہے اس کے برعکس جب ڈبہ بند سوپ آپ استعمال کرتے ہیں تو پورے دن کا چالیس فیصد نمک آپ کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے یہی نہیں ان ڈبہ پیک سوپ میں بی پی اے نامی کمیکل ہوتا ہے جو کینسر، بانجھ پن اور وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

کولڈڈرنکس سے اجتناب

اگر آپ اور آپ کی فیملی کسی دائمی بیماری سے بچنا چاہتی ہے تو فوری طور پر کولڈ ڈرنک پینا ملتوی کردیں کیونکہ مشروبات میں فوڈ کلر استعمال کئے جاتے ہیں اور جسم میں اضافی چربی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ڈبل روٹی

اس وقت مارکیٹ میں چائینیز فوڈ بکثرت دستیاب ہے، جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کی جلد کی نمی کو ختم کرکے آپ کے بلڈ پریشر کوبڑھا سکتی ہے،خشک بے جان جلد آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بناسکتی ہے۔

سوجن کا ہونا

نمک کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں میں سوزش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے,اس کی وجہ سے ہاتھوں اور انگلیوں پر سوجن ہوسکتی ہے پیروں کے ٹخنوں پر اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کی آنکھیں بھی پھول سکتی ہیں۔ہمیں تمام مسائل سے بچنے کے لئے اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے ۔

Comments

- Advertisement -