The news is by your side.

Advertisement

سندھ کے بعض وزرا کے قلمدان تبدیل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بعض وزا کے قلمدان تبدیل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں، ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات اور سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا، محکمہ محنت کا قلمدان بھی سعید غنی کےپاس رہےگا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو کے سپرد کیا گیا ہے، وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ سعید غنی کو محکمہ تعلیم اور ناصرشاہ کو محکمہ اطلاعات کاقلمدان سونپنےکا فیصلہ ہوا ہے، جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا وزیر بنایا جائے گا جب کہ سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں