تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

جلد کی حفاظت کیلئے چند بہترین طریقے

جاتی ہوئی سردیوں کے بعد آنے والا موسم بہار ایک خوشگواراحساس دلاتا ہے اس موسم میں انسانی جلد پر منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں، جس کے چھٹکارا پانے کیلئے ہم آپ کیلئے کچھ بہترین طریقے پیش کررہے ہیں جن پرعمل کرکے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

جلد کی دیکھ بھال اوراس کی صحت کا خیال رکھنا یوں تو اہمیت رکھتا ہی ہے تاہم موسم بدلنے پر اسے اور بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ جلد کی صحت وصفائی کے طریقے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موسم میں چکنی جلد والے افراد میں ایکنی کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پرسورج کی مضر شعاعوں سے بچنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے چند مفید طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

سب سے پہلے اس ات کو یقینی بنائیں کہ جلد کی قسم کے مطابق فیس واش کا استعمال کریں جو جلد کواچھی طرح سے صاف اور تمام گندگی کو دور کر سکے جبکہ خشک جلد والے افراد نان فومنگ کلینزراستعمال کریں۔

اس کے علاوہ دن میں دو بار کلینز، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا استعمال جلد کو صاف اور تروتازہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اینٹی آکسیڈینٹ سیرم آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو ماحولیاتی نقصان سے بچاتے اور کولیجن کو فروغ دینے اور فری ریڈیکلز کو صاف کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

جلد کی صحت میں ہائیڈریشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ سوتے وقت کچھ اضافی ہائیڈریشن کے لیے رات کو چہرہ دھونے کے بعد ہائیڈریٹنگ فیس ماسک استعمال کرسکتے ہیں۔

جلد سے اضافی گندگی اور تیل کو دور کرنے کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار فیس اسکرب کا استعمال کریں۔

جلد کی قسم کے لیے موزوں اسکرب کا استعمال کرنا یاد رکھیں اور سرکلر موشن میں اسکرب کو آہستہ سے مساج کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہونٹوں اور گردن کو بھی ایکسفولیئٹ کریں۔ ساتھ ہی سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں۔

ہلکا میک اپ کریں، بھاری فاؤنڈیشن اور دیگر کاسمیٹکس کے بجائے ٹینٹڈ ہونٹ بام اور ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں جبکہ ایک اچھا ٹونر ہر وقت ساتھ رکھیں۔

آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے ہمیشہ سن گلاسز پہنیں۔ آنکھوں کے نیچے موئسچرائزنگ جیل کا استعمال کریں اور لپ اسٹک کے نیچے ایس پی ایف والا لپ بام۔ ایکسفولیئٹ کے لیے اپنے پیروں کو رگڑیں۔ اپنے پیروں پر بھی سن اسکرین اور موئسچرائزر لگائیں، خاص طور پر اگر آپ کھلے پیروں والی سینڈل پہنے ہوئے ہیں۔

اس موسم میں پانی کی مقدار کم از کم 2 سے 3 لیٹر ہونی چاہیے۔ ناریل کا پانی، تربوز اور تازہ جوس ہائیڈریٹ رہنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اپنی خوراک میں دہی اور چھاچھ بھی شامل کریں۔

کھانے میں سلاد اور سبزیاں شامل کریں، شوگرسے بھر پور مشروبات سے پرہیز کریں

Comments

- Advertisement -