The news is by your side.

Advertisement

سوات موٹروے ’فیزٹو‘ کو کچھ لوگ متنازع بنا رہے ہیں: کامران بنگش

پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سوات موٹروے فیز ٹو کو کچھ لوگ متنازع بنا رہے ہیں، دیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ میں کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کی ترقی اولین ترجیح ہے، سوات موٹروے فیز ٹو پرمنفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے چکدرہ ٹودیرموٹروے کی منظوری بہت پہلے دی تھی، وزیراعلیٰ نے اصولی طور پر چکدرہ ٹو دیر موٹروے فیزیبلٹی کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ 3ماہ کے اندر اندر فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی جائے گی، ن لیگ نےدیر کے ساتھ چکدرہ ٹو دیر موٹروے کے نام پر ڈرامہ کیا، چکدرہ ٹو چترال موجودہ روڈ کی توسیع وبحالی پربھی کام شروع ہوگا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 230کلومیٹر روڈ کی بحالی کا کام مکمل کرے گی۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلیے خوشخبری

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ موٹروے کا سوات ایکسپریس وے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، سوات ایکسپریس وے، چکدرہ ٹو دیرموٹروے الگ الگ منصوبے ہیں، ہماری حکومت نے دیر کے لیے مواصلات کے بڑے پراجیکٹس کی منظوری دی۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ایگزم بینک کے ساتھ مل کر 230 کلومیٹر روڈ کو بحال کر رہے ہیں، عوام کسی بھی منفی پراپیگنڈا میں نہ آئیں، مذکورہ منصوبوں سے دیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں