تازہ ترین

یوکرین تنازع: روسی فوجی چھاؤنیوں میں لوٹنے لگے

کیو/ماسکو : یوکرین سے منسلک سرحد پر تعینات روسی فوجی دستے چھاونیوں میں واپس لوٹنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین تنازعے میں نیا موڑ آرہا ہے، روسی وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہونے کے بعد یوکرینی سرحد کے نزدیک تعینات روسی فوجیوں کو واپس چھاونیوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

جنوبی اور مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کچھ دستوں کو واپس بیسز میں بھیجا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی اور روسی صدور کے درمیان یوکرین تنازع کی شدت کو کم کرنے کےلیے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

تنازعے کی شدت تو کم نہ ہوئی مگر یوکرین میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا کیوں کہ ٹیلیفونک گفتگو اس وقت دھمکیوں میں بدل گئی جب امریکی صدر نے پیوٹن کو تنبیہ کی کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا تو روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے بھی پیوٹن کو فون کرکے جنگ کے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

درایں اثنا امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کا کہنا ہے کہ امریکا کا خیال ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں تاحال نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -