تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معروف اداکارہ کے بچوں نے ناک میں دم کردیا، ‘کوئی ان کے اسکول کھلوا دے!!’

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ فاطمہ آفندی اپنے بچوں کی شرارتوں سے تنگ آگئیں اور اب وہ ان کے اسکول کھلنے کی منتظر ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپلکیشن انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن وہ شرارت کرتے نظر آرہے ہیں، اسی سبب فاطمہ آفندی اسکول کھلنے کی منتطر ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں بچے شرارتی موڈ میں مستیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ فاطمہ آفندی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ان کے اسکول کھلوا دے کوئی!!‘۔

بچوں کی معصومانہ حرکتوں پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ادکارہ کے مداحوں نے بچوں کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی اور پیار بھرے کمنٹس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ فاطمہ سال 2012 میں اداکار کنور ارسلان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

Comments

- Advertisement -