قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کا کاؤنٹی سیزن کے آخری چار میچز کے لیے سمر سیٹ سے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کاؤنٹی سیزن کے آخری چار میچز میں سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔
امام الحق دورہ ہالیںڈ کے بعد انگلینڈ جائیں گے اور آخری چار میچز سمر سیٹ سے کھیلیں گے۔
سمر سیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امام الحق کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔
Look forward to welcoming you back to Taunton @ImamUlHaq12 🤝#WeAreSomerset https://t.co/gyurHT1b85 pic.twitter.com/SpuhPDoCLu
— Somerset Cricket 🏏 (@SomersetCCC) July 4, 2022
واضح رہے کہ امام الحق 22 ستمبر کو روٹرڈیم سے انگلینڈ پہنچیں گے بعدازاں ان کی وطن واپسی ستمبر میں ہوگی۔
یاد رہے کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سنچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا تھا۔
اسی کارکردگی کی بنیاد پر امام الحق نے ریکارڈ 20 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی سے نمبر دو پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، امام الحق دوسرے، کوہلی تیسرے جبکہ روہت شرما چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


