تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیوی کو ’چڑیل‘ کہنے پر سومی چوہان کا صارف کو کرارا جواب

گلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے اہلیہ اداکارہ صنم چوہدری کو ’چڑیل‘ کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دی۔

گلوکار کی اہلیہ صنم چوہدری نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور آنکھوں کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

فرحان نامی انسٹاگرام صارف نے صنم چوہدری کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اداکارہ چڑیل کی طرح دکھائی دے رہی ہیں‘۔

اہلیہ کو چڑیل کہنا سومی چوہان کو شدید برا لگا اور انہوں نے فوری طور پر فرحان نامی صارف کو کرارا جواب دیا۔

سومی چوہان نے کہا کہ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ وہ خود ’چڑیل‘ کی طرح ہے۔

ساتھ ہی گلوکار نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماہرہ خان کی تصویر پروفائل پر لگائے ہوئے ہیں، کیوں کہ وہ حقیقت میں ’چڑیل‘ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شوہر کا ردعمل دیکھ کر اداکارہ صنم چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری اور سومی چوہان نے نومبر 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اکتوبر 2020 میں شوبز جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -