بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’لارنس بشنوئی، سلمان خان سے بہتر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو سلمان خان سے بہتر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی کی اداکارہ سومی علی نے حالیہ گفتگو میں سلمان خان پر الزام عائد کیا ہے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کو ان سے بہتر قرار دیا ہے۔

سومی علی نے بتایا کہ ایک مرتبہ سلمان خان مجھے مار رہے تھے کہ اس دوران گھریلو ملازم نے دروازے پر دستک دی اور سلمان سے درخواست کی کہ مجھے نہ ماریں، اس کے بعد میں کئی عرصے تک بیڈ ریسٹ پر رہی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اداکارہ تبو میری حالت دیکھ کر رو پڑی تھیں لیکن سلمان مجھے دیکھنے تک نہیں آئے، سلمان نے ایشوریا رائے کے ساتھ بھی برا سلوک کیا اور ان کا کندھا فریکچر کردیا تھا لیکن مجھے کترینہ کیف کے ساتھ برتے جانے والے رویے کا علم نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان نے جو میرے ساتھ کیا اس کے بعد یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، انہوں نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کیا جتنا میرے ساتھ کیا۔

سومی علی نے کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر کتاب لکھ رہی ہیں جس میں ہر چیز درج ہوگی۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

سومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان پر الزامات عائد کرچکی ہیں جبکہ انہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے اپیل کی تھی کہ وہ سلمان خان کو معاف کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں