ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

جائیداد کی لالچ میں اندھے سفاک بیٹے کا بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : جائیداد نام پر نہ کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جوتوں، لاتوں سے مارتا رہا اور گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سفاک بیٹا جائیداد کےلالچ میں اندھا ہوگیا اور بوڑھے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاتوں ،مکوں اور چپلوں کی بارش کردی۔

جائیداد نام پر نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے بوڑھے باپ پر تشدد کیا،، پولیس نے بتایا کہ نافرمان بیٹے نے ساتھی کے ہمراہ نہ صرف باپ کو مارا پیٹا بلکہ اس کے گھرمیں گھس کرلوٹ مار بھی کی۔

بیٹا اپنے ساتھی کے ہمراہ جوتوں، لاتوں سے مارتا رہا، باپ درد سے کراہتا رہا، لیکن اس نے ایک نہ سنی، بہیمانہ تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج نے دہشت، وحشت اور سفاکیت جیسے لفظوں کو شرمادیا۔

ملزم اور اس کے ساتھی اسلحے کی نوک پر گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگئے، پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

بعد ازاں پولیس نے تشدد کرنے والے بیٹے اور ساتھی کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت متاثرہ بزرگ کے گھر پہنچے، انہیں گلے سے لگایا اور انصاف کا یقین دلایا۔

ڈی پی اوکی جانب سے بزرگ والد کو قانونی رہنمائی اور قانونی مدد کی بھی پیشکش کی گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں