تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: سرکاری ملازم نے ماں کا سبزی کا ٹھیلا کیوں ہٹایا؟

احمد نگر: بھارت میں سرکاری ملازم نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ماں کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایسی صورت حال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک خاتون نے معمول کے مطابق سڑکوں پر سبزی بیچنے کا اپنا کاروباری جاری رکھا۔

میونسپل کارپوریشن کے عملے نے آکر وضاحت کی کہ انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے، سبزی کا ٹھیلا لگا کر ہجوم میں اضافہ نہ کریں، خاتون ان احکامات کو نظرانداز کرتی رہیں۔

بعدازاں خاتون کا بیٹا جو میونسپل کونسل میں ملازم تھا اس نے خود آکر اپنی والدہ کے خلاف کارروائی کی۔

راشد شفیع شیخ ضلع احمد نگر کی پٹھار ڈی میونسپل کارپوریشن میں ملازم ہے، اس نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے والدہ کے خلاف کارروائی کی اور ساری سبزیاں ضبط کرکے بلدیہ کی گاڑی میں لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور ماں کو اصولوں پر چلنا سکھایا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے صحیح کیا کچھ کا کہنا ہے کہ بیٹے نے والدہ کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا کر غلط کیا۔

Comments

- Advertisement -