بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بے رحم داماد نے سسر کو کار سے کچل کر قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یارخان: گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسر کو کار سے روند کر قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے صلح صفائی کی کوشش کے دوران اپنے سسر کو کار سے کچل کر قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ سی ڈویژن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ ملزم کی سسر پر گاڑی چڑھانے کی ہولناک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی بہن کی شادی 5 سال قبل عثمان سے ہوئی تھی، جو شروع ہی سے جھگڑالو تھا، میاں بیوی میں تلخیاں بڑھنے کے باعث بہن گزشتہ ڈیڑھ سال سے میکے میں بیٹھی تھی۔

بیٹے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رشتے دار صلح کے لیے داماد عثمان کو لے کر آئے، تاہم وہ بیوی کو گھر لے جانے پر رضامند نہیں تھا اور اسی دوران تلخ کلامی ہو گئی۔

مقتول کے بیٹےنے مزید کہا کہ مقتول والد اپنے غصے میں بھرے داماد کو منانے اور روکنے کے لیے اسے گاڑی سے اتارنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن بے رحم داماد نے ان پر گاڑی چڑھا دی اور انہیں کچلتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں