پاکپتن: ناراض بیوی کو ساتھ بھیجنے کی بجائے طلاق مانگنے پر داماد نے فائرنگ کر کے ساس کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے رنگشاہ میں ناراض بیوی کو منانے سسرال جانے والے عمران نامی شخص نے بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر فائرنگ کرکے اپنی ساس کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بیوی میرے ساتھ جانا چاہتی تھی مگر ساس نے اسے ساتھ جانے نہیں دیا، جس پر طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس وہ جان سے گئی۔
یاد رہے رواں سال کراچی میں جون میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، ڈیفنس زمزمہ کے قریب بیوی کو ساتھ لے جانے کے لیے داماد نے سرعام ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خاتون شوہر کی جانب سے جھگڑے اور تشدد کے بعد میکے میں رہ رہی تھی۔