The news is by your side.

Advertisement

لاہور: بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر باپ کو قتل کردیا

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں واقعہ علاقے کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر سفاک بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے حنیف نے اپنے بوڑھے باپ سلامت علی پر  تشدد کر کے اُسے دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے بوڑھے شخص کو زخمی حالت میں دیکھ کر ایمبولینس طلب کی اور سلامت علی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ : نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن اور دادی کو قتل کردیا

جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے بوڑھے مقتول کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز بھی کردیا، ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اہل خانہ نے اس معاملے پر اپنا کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا جبکہ تدفین کے وقت کا بھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں