جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھے باپ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھے باپ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے بوڑھے باپ کی جان لے لی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم آصف نے باپ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی، پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرکے پینسٹھ سالہ ہارون کو تلاش کررہی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شک کی بنیاد پر ہارون کے بیٹے آصف کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے اعتراف کرلیا کہ جائیداد کے لالچ میں والد کو قتل کیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے نیا مقدمہ درج کرکے لاش کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں