پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھا‘ نکولس مادورو کے بیٹے کا سخت ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے بیٹے نکولس مادورو گویرا کا امریکا کی جانب سے والد کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے بیٹے نکولس مادورو گویرا نے سوشل میڈیا پر جاری غصہ سے بھرے بیان میں کہا کہ تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھا، تاریخ ذمہ دار لوگوں کو بے نقاب کرے گی، ہم دیکھیں گے۔

گویرا نے کہا کہ وینزیلا کو کچھ لوگوں نے دھوکہ دیا ہے، آنے والا وقت ان چہروں کو بے نقاب کر کے انصاف کرے گا، اپنے جذباتی پیغام میں گویرا  کا کہنا تھا کہ ہم ٹھیک ہیں، ہم پرسکون ہیں۔ آپ ہمیں سڑکوں پر ان لوگوں کے ساتھ دیکھیں گے۔ وہ ہمیں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم عزت و وقار کا پرچم بلند کریں گے۔

مادورو کے بیٹے نے کہا کہ انہوں نے اپنے حامیوں سے 4 اور 5 جنوری کو عوامی مظاہروں میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی، تاکہ وہ لیڈرشپ کے ارد گرد جمع ہو اور اتحاد کو مضبوط کر سکے، مادورو کے بیٹے نے امریکا کی کارروائی کو باہری حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس باہری حملہ کے جواب میں سیاسی و فوجی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔‘‘

نکولس مادورو کے بیٹے ’لا گویرا‘ ریاست کے رکن اسمبلی ہیں اور حکمران یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے رکن ہیں۔ ’دی پرنس‘ کے نام سے بھی معروف گویرا کا وینزویلا کے ڈرگ آپریشنز میں کردار کا ذکر نئی امریکی دستاویزات میں تفصیل سے کیا گیا ہے۔

امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر نے گوایرا کو ایک بڑے ڈرگس کے نیٹورک کا اہم سرغنہ قرار دیا ہے، جس نے مبینہ طور پر وینزویلا سے امریکا تک کوکین پہنچانے کے لیے سرکارائی جائیدادوں، ملٹری اہلکاروں اور سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔

وینزویلا کے صدر کی معزولی، صدر اردوان کا بڑا بیان سامنے آگیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں