تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سابق مشیر معید یوسف کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے بیٹے نے پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کیلیے کوالیفائی کرکے والد کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

عمران خان کی سابق حکومت میں قومی سلامتی امور کے مشیر معید یوسف کے بیٹے نے پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کے لیے کوالیفائی کرکے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا اور معید یوسف بھی اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔

معید یوسف نے اپنی اس خوشی کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کیا ہے اور اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس کیے ہیں جس میں بیٹے کے اس کارنامے کو اپنی زندگی کے ایک اور خواب کی تکمیل قرار دیا ہے۔

معید یوسف نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی ایک یادگار تصویر کے ساتھ بیٹے کی موجودہ تصویر ایک ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کہ ’اب تک میری زندگی کے سب سے قابل فخر لمحات میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے پہلی بار ایک گولفر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستان کا کوٹ پہنا، یہ 25 سال پہلے کی بات ہے۔

سابق مشیر قومی سلامتی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائی کرکے الحمدللہ میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے اور بلند کر دیا، میرے بیٹے نے ابھی ویسٹ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، اُسے سبز بلیزر میں دیکھنے سے میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔

 

سابق مشیر برائے این ایس اے نے اپنی ٹوئٹ میں گولف چھوڑے کی وجہ بھی بیان کردی اور کہا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں داخل ہونے کے بعد گولف چھوڑ دیا، میں اپنے بیٹے کو اسی کورس میں رہنے کی ترغیب دینے کے لیے پرعزم ہوں، ان کی اور ان کے ساتھیوں کی مستقبل کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -