تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے، میڈیا کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے، اس حوالے سے تین امریکی عہدیداروں نے بھی حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حمزہ بن لادن کی ہلاکت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے صدرٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ ہلاک ہوچکا ہے؟

جس کے جواب میں صدر ڈونلڈٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ میں اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن ہلاک دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے صاحبزادے حمزہ سے متعلق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کر رکھا تھا کہ ان کی اطلاع دینے والے کو دس لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی ہلاکت کے بعد امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی، انہوں نے والد کی ہلاکت کے بعد ان کے جہادی نظریے کو پروان چڑھایا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو جہاد میں آگے آنے کی تلقین کی تھی۔

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ ایف بی آئی کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا، ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلق پر امریکا کو مطلوب ہے اور حمزہ سے متعلق مزید معلومات درکارہیں، وہ پاکستان، افغانستان، ایران یا شام میں ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -