سوناکشی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل -
The news is by your side.

Advertisement

سوناکشی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی اداکاری کی سبب مشہورتھیں اوراب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرالیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزکی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سوناکشی نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بیک وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناخنوں کو رنگنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔

اس مقابلے میں تمام خواتین نے بیک وقت ناخنوں کو رنگنا تھا اورکامیابی کے بعد دیگرخواتین کے ساتھ سوناکشی سنہا کا نام بھی اس مقبول کتاب میں شامل کرلیا گیا۔

ا س حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا میں بچپن سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام
شامل کروانا چاہتی تھی اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں