پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبریں جعلی ہیں، میرا نام استعمال کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، بغیر کسی تصدیق کے میڈیا میں میرے خلاف خبریں چلیں جو بالکل بے بنیاد ہیں، کسی بدمعاش شخص نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

سوناکشی سنہا نے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جعلی خبروں کو نہ پھیلایا جائے، جس نے بھی میرے خلاف جھوٹی خبر چلائی اس کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے واضح کیا کہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور میری قانونی ٹیم اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرے گی، کیس کا فیصلہ آنے تک یہ میرا آخر تبصرہ ہوگا، میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کا مقصد پیسے بٹورنا ہے۔

خیال رہے کہ 6 مارچ کو بھارتی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ بھارتی عدالت نے سوناکشی سنہا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سوناکشی سنہا نے مراد آباد کے ایک ایونٹ آرگنائزر سے ساڑھے 86 لاکھ روپے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے وصول کیے تھے مگر شریک نہیں ہوئی تھیں۔ ایونٹ آرگنائزر نے شرکت نہ کرنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا مگر اداکارہ کے مینیجر نے رقم لوٹانے سے انکار کر دیا جس پر متاثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سوناکشی سنہا ایک مرتبہ عدالت میں پیش ہوئیں، بعدازاں انہوں نے سے کسی بھی پیشی پر اپنی حاضری کو یقینی نہیں بنایا جس کے باعث عدالت نے اداکارہ کی گرفتاری کےلیے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں