بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’میلونی، میلوڈی‘ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بھی مودی کا مذاق اڑا دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال بھی نریندر مودی کے ’میلونی، میلوڈی‘ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دورے پر وزیراعظم جارجیا میلونی کو تحفے میں میلوڈی نام کی ’ٹافیاں‘ دے دیں۔

ویڈیو میں میلونی نے کہا کہ وزیراعظم مودی ہمارے لیے ایک تحفہ لائے ہیں، ایک بہت اچھی ٹافی ہے۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے "میلوڈی” کے ساتھ آواز لگائی جس سے دونوں لیڈر ہنسنے لگے۔

کانگریس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ’ٹافیاں‘ تحفے میں دے دیں۔

کانگریس کے رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میلونی، میلونی، میلوڈی میلوڈی‘ یہ کیا ہورہا ہے، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں، 140 کروڑ لوگوں کا لیڈر ہوکر آپ یہ کیسی حرکتیں کررہے ہو، کیا مذاق ہے۔

اب اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ ویڈیو بنائی اور اس میں وزیراعظم مودی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں سوناکشی شوہر سے کہتی ہیں کہ ’تم کیا پوچھنا چاہتے ہو؟ جواب میں ظہیر کہتے ہیں کہ ’تم جانتی ہو کہ میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ نہیں پھر۔‘ اس کے بعد ظہیر میلوڈی ٹافی نکال کر کہتے ہیں کہ ’میلوڈی کھاؤ، خود جان جاؤ۔‘

ظہیر بعد میں ٹافی سوناکشی کے کندھے پر رکھ کر وہاں سے چلے جاتے ہیں جبکہ سوناکشی نے مذاق میں اسے پھینکنے کی کوشش کی۔

اداکارہ کی ریل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سونا آپ کے تاثرات ہمیشہ ظہیر کو پریشان کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’میلوڈی اب ٹرینڈ کررہی ہے۔‘ آپ دونوں بہت پیارے ہیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں