تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سوناکشی کی والدہ بچپن سے انہیں کیا مشورہ دیتی آئی ہیں؟

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ میری والدہ مجھے مسلسل وزن کم کرنے کے لیے کہتی رہیں اور میں نے ہمیشہ اس کے برعکس کیا۔

سوناکشی سنہا حال ہی میں فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں نظر آئیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ والدہ نے بچپ سے اکثر وزن کم کرنے کا کہا لیکن میں نے ایک نافرمان اولاد کی طرح ہمیشہ اس کے برعکس عمل کیا۔

اداکارہ نے کہا: ’جب والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا چھوڑ دیا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے اب وزن کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘

سوناکشی نے بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کا کام گھر سے ہی شروع کیا، والدہ نے ’ڈبل ایکس ایل‘ دیکھ کر وزن میں کمی محسوس کی۔

یاد رہے کہ ’ڈبل ایکس ایل‘ میں سوناکشی سنہا کے ساتھ ہما قریشی اور ظہیر اقبال نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کو سامعین اور ناقدین کی طرف سے ملے جھلے ردعمل موصول ہوئے۔

Comments

- Advertisement -