تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ظہیر اقبال کا سوناکشی سنہا سے اظہارِ محبت، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال نے سرِ عام ان سے اظہار محبت کر دیا۔

جمعہ کے روز سوناکشی سنہا کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ظہیر اقبال نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں محبت بھرا کیپشن لکھا۔ وہ مبینہ طور پر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا لیکن تم ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کر سکتی ہو۔

تم لاجواب ہو اور میری دعا ہے کہ ہمیشہ بلند رہو، تم دنیا کو اتنا دیکھو کہ اس سے پہلے کبھی کسی نے نہ دیکھا ہو، ہمیشہ خوش رہو اور میں تم سے پیار کرتا ہوں۔

مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے ہارٹ (دل) والے ایموجیز بھیجے۔ دونوں کو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اظہارِ محبت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے سلمان خان کی فلموں سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ سوناکشی نے فلم ’دبنگ‘ جبکہ ظہیر نے فلم ’نوٹ بک‘ سے اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -