پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ایران اسرائیل جنگ: بھارتی اداکارہ ایئرپورٹ پر پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے باعث بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں۔

ایران کی جانب سے گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئیں جس سے دبئی میں موجود متعدد افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اداکارہ سونل چوہان بھی دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی صاف راستہ نہیں ہے، میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی’۔

واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی ) جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

تاہم آج دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر آج شام سے محدود فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اور المکتوم ایئرپورٹ سے چند پروازیں روانہ ہوں گی، ایئرلائن کی تصدیق کے بغیر مسافر ایئرپورٹ نہ آئیں، محدود پروازوں کے لیے مسافروں کو براہ راست آگاہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں