کینسر سے نبردآزما سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی Sonali Bendre
The news is by your side.

Advertisement

کینسر سے نبردآزما سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی

ممبئی: کینسر سے نبردآزما معروف بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے کتابوں سے دوستی کر لی.

تفصیلات کے مطابق کینسر کی بیماری سے لڑتی باہمت سونالی باندرے نے مطالعے کو روزمرہ معمولات کا حصہ بنا لیا ہے.

واضح رہے کہ کیسنر کی تشخیص کے بعد اداکارہ اپنے لمبے بال کٹوا لیے تھے. تازہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سر کے بالوں سے پوری طرح محروم ہوچکی ہیں، البتہ ان کی مسکراہٹ قائم ہے.

اداکارہ نے ٹویٹر پر مریضوں‌ کے مخصوص لباس میں‌ ایک تصویر جاری کی، جس میں‌ انھوں نے ایک کتاب تھام رکھی ہے.

اداکارہ نے لکھا، آج “ریڈ اے بک ڈے” ہے، جس کی مناسبت سے انھوں نے معروف امریکی ادیب امور ٹولز کا ناول “اے جینٹل مین ان ماسکو” منتخب کیا ہے.

مزید پڑھیں: کینسر سے لڑنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی طبیعت بہتر ہونے لگی، شوہر کی تصدیق

انھوں نے لکھا کہ یہ تاریخی فکشن ہے، جس کا محور روس ہے، بہ ظاہر یہ بہت دل چسپ معلوم ہوتا ہے اور میں اسے شروع کرنے کے لیے پرجوش ہوں.

یاد رہے کہ سونالی باندرے کینسر کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کی علامت بن گئی ہیں اور ان کے اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوں‌سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سراہا جاتا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں