کینسر سے لڑنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی طبیعت بہتر ہونے لگی، شوہر کی تصدیق
The news is by your side.

Advertisement

کینسر سے لڑنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی طبیعت بہتر ہونے لگی، شوہر کی تصدیق

فلوریڈا: کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے خاوند نے اپنی اہلیہ کی طبیعت کا احوال شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سونالی کے شوہر  اور فلم ساز گولڈی بیہل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے مرض کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سونالی کی طبیعت کافی بہتر ہے، اُن تمام مداحوں اور لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنی دعاؤں اور پیارا سے نوازا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے مثبت طریقے سے سفر شروع کیا اور جو مشکل حالات آئے اُس میں آپ تمام لوگوں نے سونالی کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد اب وہ اپنا مکمل علاج کروا رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کی طبیعت کا سُن کر ساتھی اداکاروں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے جواب دیا اور  کہا کہ ’آپ لوگ غیر معمولی انسان ہیں، سونالی اپنے مرض سے کامیابی سے لڑیں گی اور جلد واپس آئیں گی‘۔

 خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کو گزشتہ ماہ کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں کیا تھا۔

سونالی کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے آگاہ کیا کہ مجھے گریڈ میٹااسٹیٹک کا کینسر ہوگیا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا ایسا کچھ ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: کینسر سے جنگ لڑتی سونالی بیندرے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بعد ازاں فلوریڈا میں زیر علاج بالی ووڈ اداکارہ نے کینسر سے جنگ کے لئے اپنے بال کٹوائے، انہوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بال کٹوانے کے دوران وہ  آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پسندیدہ مصنفہ ازابیل ایلنڈے کے تاریخی الفاظ لکھے ’ہم کتنے طاقتور ہیں اس بات کا اس وقت تک اندازہ نہیں لگا سکتے جب تک کہ ہم اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کو سامنے نہیں لاتے، کسی سانحے ، جنگ اور  ضرورت کے وقت یہ انسان میں پوشیدہ طاقت سامنے ضرور آتی ہے،جو کسی بھی حالت میں صحت مند اور زندہ رہنے کی زبردست صلاحیت کو پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش اور دل جلے سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ آخری بار وہ پردہ اسکرین پر ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ میں نظر آئی تھیں جو سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں