ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سونم باجوہ کو ممبئی آکر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ نے بتایا ہے کہ انہیں ممبئی آکر کتنی جدوجہد کرنا پڑی۔

اداکارہ سونم باجوہ کی فلم ’اک دیوانے کی دیوانیت‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں ہرش وردھن رانے نے ان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے، ان کی آنے والی فلم ’بارڈر 2‘ ہے جو آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب ممبئی آئی ریسیشن چل رہا تھا میں نے ایوی ایشن کا کورس کرلیا اور ریسیشن آگیا جو کریو تھے ان کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا، کنگ فشر میں میری نوکری لگ گئی تھی لیکن انہوں نے بولا آپ کو اب نوکری پر نہیں رکھ سکتے۔

سونم باجوہ کے مطابق تب میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی اس دوران ممبئی میں ایک نوکری آئی تھی جو پرائیویٹ جیٹ میں تھی، ہم چھوٹے شہروں کے لوگ ہیں تو سوچا کے پرائیویٹ جیٹ میں پتا نہیں کیا ہوتا ہوگا، میں بہت ڈر گئی تھی لیکن ہاں کردی۔

یہ پڑھیں: سونم باجوہ نے باغی 4 سے قبل بالی ووڈ فلمیں ٹھکرانے کی وجہ بتادی

اداکارہ نے بتایا کہ میرے ذہن میں یہ چل رہا تھا کہ ممبئی پہنچ گئی ہوں تو مس انڈیا کے لیے اپلائی کرسکتی ہوں، نوکری میری چل رہی تھی ایئر کرافٹ پیرس مینٹینس کے لیے چلا گیا لیکن تنخواہ مل رہی تھی، میں نے مس انڈیا کے اپلائی کیا اور جو پیسے ایک سال میں جمع کیے تھے سب کپڑے وغیرہ خریدنے میں لگا دیے لیکن ٹاپ 10 میں بھی نہیں آسکی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں