بالی ووڈ فلم نگری کی خوبصورت ترین جوڑی سونم کپور اور انکے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
سونم کپور کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، صرف یہی نہیں اداکارہ سونم کپور کو ایک فیشن آئیکون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور نے مئی 2018 میں آنند آہوجا سے شادی کی تھی، پنک ولا کے مطابق 40 سالہ اداکارہ اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں جلد ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی اپنے خاندان میں نئے فرد کی آمد کی خبر کو باضابطہ طور پر اعلان کرے گا، اگرچہ اس کی تصدیق ہونا باقی ہے لیکن بالی ووڈ کا یہ جوڑا اپنے خاندان کے ساتھ بہت پرجوش اور خوش ہے۔
سنجو اسٹار اور کاروباری شخصیت آنند آہوجا نے مئی 2018 میں ممبئی میں شادی کی تھی، شادی کے تین سال بعد انہوں نے اگست 2022 میں اپنے پہلے بیٹے وایو کا استقبال کیا۔
ماں بننے کے بعد اداکارہ اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں، جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے کیریئر، خاندان اور ماں کے فرائض کو خوبصورتی سے نبھاتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


