تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

ماہرہ خان کی وائرل تصویر پر سونم کپور نے کیا کہا؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی وائرل تصویر پر اداکارہ سونم کپور بھی کمنٹس کیے بنا نہ رہ سکیں۔

بالی ووڈ کی فلم ’رئیس‘ میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے جیولری زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں۔

ماہرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی جس پر ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

لیجنڈری اداکار انیل کپور کی بیٹی و اداکارہ سونم کپور نے بھی اس تصویر پر لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ سوالوں و جواب کا سیشن رکھا تھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے۔

یہ پڑھیں: کیا ماہرہ خان ’کتاب‘ لکھ رہی ہیں؟ مداحوں سے ’عنوان‘ تجویز کرلیا

 ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ ’کیا ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو اسکرین پر دوبارہ ساتھ دیکھ سکیں گے؟۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ بہت جلد، لیکن کیوں؟

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ’ایک ہے نگار‘ میں ’نگار‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ٹیلی فلم ’پاک آرمی کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار کے کیریئر پر بنائی گئی۔ جس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور نے انجام دیے اور اس کے پروڈیوسرز نینا کاشف اور ماہرہ خان  تھیں۔

Comments