جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

میرا مذاق کیوں اڑایا؟ سونم کپور نے یوٹیوبر کو نوٹس بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے اپنا مذاق اڑانے اور ساکھ متاثر کرنے پر راگنی نامی یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ راگنی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو نے اداکارہ، ان کے شوہر آنند آہوجا اور ان کے فیشن برانڈز کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

یوٹیوبر نے قانونی نوٹس کو اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ جس کا نام نہیں ہونا چاہیے۔‘

نوٹس میں ویڈیو کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ جعلی پوسٹ غیر قانونی طور پر ہماری کلائنٹ سونم کپور آہوجا کا مواد اپ لوڈ کیا گیا، برائے مہربانی اس کو حذف کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پلیٹ فارم کو مذکورہ سرگرمیوں کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اگر آپ نے مواد کو نہیں ہٹایا تو سونم کپور اپنی ساکھ کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا سکتی ہیں۔

قانونی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے راگنی نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو جس پر مجھے نوٹس ملا دراصل اداکارہ کے اپنے بیانات ہیں جو انہوں نے متعدد مواقعوں پر دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں