ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو ویلنٹائن ڈے پر شوہر آنند آہوجا کی یاد ستانے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا بہت ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بہت مس کررہی ہیں، ان کے شوہر اپنی کاروباری مصروفیات کے سبب ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔
سونم کپور اور آنند آہوجا کی جوڑی بھارت کی خوب صورت ترین جوڑی سمجھی جاتی ہے، سونم اور آنند کی گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر سونم نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
سونم نے انسٹا گرام پر خوب صورت تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’ویلنٹائن ڈے مائی لو۔‘
انہوں نے اپنے شوہر آنند آہوجا سے کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کررہی ہیں اور بہت جلد ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ لیجنڈ بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی گزشتہ 8 مئی کو سکھ رسم و رواج کے تحت انجام پائی تھی۔
ان دنوں سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، فلم کے ہدایت کار ابھیشک شرما ہیں جبکہ فلم رواں سال 5 اپریل کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔