سونم کپور’نیرجا‘ دیکھنے پرملالہ یوسف زئی کی مشکور -
The news is by your side.

Advertisement

سونم کپور’نیرجا‘ دیکھنے پرملالہ یوسف زئی کی مشکور

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھارتی اداکارہ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ دیکھنے گئیں جسے سونم کپورنے پسند کرتے ہوئے اپنی حوصلہ افزائی قراردے دیا۔

بھارتی ایئرہوسٹس نیرجا بھانوت کی زندگی پربننے والے فلم ’نیرجا‘ بھارت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑرہی ہے۔ نیرجا 1986 میں بھارت سے ہائی جیک ہونے والے امریکی ہوائی جہاز کے مسافروں کو بچاتے ہوئے ماری گئی تھی حالانکہ اس کے لئے ممکن تھا کہ وہ ایمرجنسی دروازہ جہاں سے وہ مسافروں کو نکال رہی تھی سب سے پہلے خود وہاں سے نکل جاتی۔

نیرجا کی اس غیرمعمولی بہادری کے صلے میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ’تمغہ انسانیت‘ سے نوازا، بعد ازاں 2004 میں بھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’اشوک چکرا‘ نیرجا بھانوت کے نام کیا۔ امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی جان بچانے کے صلے میں جسٹس فارکرائم ایوارڈ سے نوازا۔

فلم میں نیرجا کاکردارادا کرنے والے بھارتی اداکارہ سونم کپورنے اپنے انسٹا گرام پرپاکستان کی سماجی کارکن اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تصاویرپوسٹ کی اوران کا شکریہ ادا کیا۔

ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں شدت پسندوں نے سوات میں قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچیں، ملالہ کو علاج کی غرض سے لندن منتقل کیا گیا جہاں صحت یابی کے بعد انہوں نے خواتین کی تعلیم کے لئے فنڈ قائم کیا اوردنیا بھرمیں خواتین کی تعلیم کے لئے عملی اقدامت کیے جس کے صلے میں انہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں