The news is by your side.

Advertisement

سونم کپور کی شادی کا استقبالیہ، خانز نے دھوم مچادی، ویڈیو جھلکیاں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے حوالے سے منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں معروف اداکاروں نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگائے، ستاروں سے سجی محفل میں شریک معزز مہمانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی دختر سونم کپور معروف کاروباری شخصیت آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہوگئیں اور دونوں لوگوں نے  تمام مستقبل کی تمام خوشیاں اور مشکلات کو مل کر گزارنے کا عہد کیا۔

سونم کپور کی شادی کے حوالے سے گزشتہ روز ممبئی میں ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکاروں اور شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگائے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: بالی ووڈ‌ اداکار رنویر سنگھ دھمال پر جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

اس موقع پر شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم جب میکا سنگھ کی باری آئی تو انہوں نے اسٹیج پر ایسی پرفارمنس دی کہ کنگ خان ، دبنگ خان اور انیل کپور بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی اہلیہ گوری نے بھی شرکت کی جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، ساتھ ساتھ رنویر سنگھ نے بھی ایسا دھمال ڈالا کہ لوگ اُن کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کپور خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا، اس موقع پر موسیقی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سونم کی شادی سری دیوی کی ناگہانی موت کی وجہ سے مؤخر کردی گئی تھی کیونکہ ’خوشی‘ انیل کپور کی بھابھی اور سونم کی چچی تھیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کا آغاز دو روز قبل یعنی 6 مئی سے ہوا، انہوں نے اپنی مہندی میں سفید اور سنہری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا، بعد ازں 8 مئی کو وہ اپنے دیرینہ دوست اور معروف تاجر سے مذہبی رسومات کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

سونم کپور کی بہن ریحا کپور نے اپنے سوشل میڈیا پر سونم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سونم کپور آہوجا لکھا۔ سونم کی شادی بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے ہوئی ہے۔ شادی کی تقریب روایتی سکھ انداز سے منعقد کی گئی، اپنی شادی کےموقع پر سونم نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس اور روایتی شاہی انداز کے زیوارت زیب تن کیے۔

دیگر ویڈیوز دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں