بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سونیا گاندھی اسپتال میں داخل!

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (25 مارچ 2026): کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن اور سینئر سیاسی رہنما سونیا گاندھی کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو منگل کی رات گئے سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کے باعث دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں طبی زیر نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم اور فضا میں بڑھتی آلودگی کے باعث ان کے سینے میں جکڑن اور سانس لینے میں دشواری ہوئی اور ان کا دمہ تھوڑا بڑھ گیا ہے۔

اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سوروپ نے بتایا کہ سونیا گاندھی کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ تاہم انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہ اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ضروری ادویات لے رہی ہے۔

سونیا گاندھی کے ساتھ ان کے بیٹے راہول گاندھی اور کانگریس رہنما بھی اسپتال میں موجود تھے جب کہ بیماری کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

ڈاکٹروں کے مطاب ق توقع ہے کہ سونیا گاندھی کی طبیعت معمول پر آنے کے بعد ایک یا دو دن کے اندر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 79 سالہ سونیا گاندھی کو کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس سے قبل وہ راوں برس جنوری میں سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ گزشتہ سال جون سال 2025 میں، انہوں نے پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے کچھ دن اسپتال میں گزارے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں