تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سونیا مشال رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا مشال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ سونیا نے خود گزشتہ شب اپنے نکاح کی تصدیق کی جب کہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

سونیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی شیئر کیے تاہم انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی لیکن کہا جارہا ہے کہ سونیا مشال کے شوہر ان کے قریبی دوست ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا گیااور ان کے شوہر نے بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

سونیا کے نکاح میں ان کے کاندھے کے نچلے حصے میں بنایا جانے والا مہندی کا منفرد ڈیزائن بھی موضوعِ بحث رہا جو صارفین کو بھی پسند آیا۔

واضح رہے کہ سونیا مشال نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ میجر اسامہ (شہریار منور) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -