تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

حادثے میں نوجوان زخمی، سونو سود کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اسٹار سونو سود کی زخمی نوجوان کی مدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سونو سود کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی پنجاب کے علاقے میں ایک زخمی نوجوان کی مدد کررہے ہیں۔

سونو سود موگا کے ایک پُل سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ انہوں نے وہاں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو دیکھا جس میں ایک نوجوان بھی موجود تھا۔

اداکار نے یہ دیکھتے ہی اپنی گاڑی روکی اور فوری طور پر متاثرہ گاڑی کی جانب بڑھے جس میں 19 سالہ نوجوان زخمی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔

اس موقع پر سونو سود نے کچھ لوگوں کی مدد سے لڑکے کو گاڑی سے باہر نکالا اور پھر اپنی گاڑی میں ڈال کر فوری اسپتال پہنچایا جہاں زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کووڈ کے دنوں میں سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی اور انہیں آکسیجن سلینڈر سمیت مالی امداد بھی دی۔

Comments