جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سونیا حسین نے ایوارڈ شو کو ’فضول‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈ شو کو فضول قرار دے دیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ دنوں پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے گئے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

سونیا حسین نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ ایوارڈ شوز میں وہی اداکار جاتے ہیں جنہیں ایوارڈز ملتے ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ’میں ایوارڈ شو میں نہیں جاتی‘۔

اداکارہ کی گفتگو پر میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ فلم ’ٹچ بٹن‘ اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد تھیں پھر بھی آپ نہیں گئی؟

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیوں کہ جو اداکار ایوارڈ شو میں جاتے ہیں انہیں ایوارڈ ملتے ہیں اسی لیے وہ ایوارڈ شو میں جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں