تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’نور اب وہ نہیں رہی جس سے میں نے محبت کی تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں کیا مرتضیٰ نور کو چھوڑ کر تہنیت سے شادی کرلیں گے۔

سکس سگما پلس کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ (مرتضیٰ)، سونیا حسین (نور)، عائزہ اعوان (تہنیت) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں خالد انعم، بشریٰ انصاری، ظہیر لہری، انعم تنویر، فواد جلال، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

’تیرے بنا میں نہیں‘ کی کہانی مرتضیٰ، نور اور تہنیت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نور کسی قابل بننے کی خاطر محبت کو ٹھکرا دیتی ہیں جس کے بعد مرتضیٰ کی والدہ بیٹے کے لیے تہنیت کا رشتہ لینے پہنچ جاتی ہیں۔

چھٹی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شہزاد شیخ کہتے ہیں کہ نور اب وہ نور نہیں رہی جس سے میں نے محبت کی تھی اسے رشتوں سے نہیں بڑی گاڑی بنگلا اور پوسٹ سے خوشی ملتی ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’ایسی لڑکی مجھ سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے جس کے لیے ہر رشتہ ایک عبادت ہے۔‘

کیا نور مرتضیٰ کی محبت کو ٹھکرانے کے بعد تہنیت کو دشمن بن جائیں گی؟ کیا مرتضیٰ اور تہنیت کی شادی ہوجائیں گی، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -